No products in the cart.
سٹیویا























اس کے پتے میں اچھی خاصی مٹھاس ہوتی ہے
چائے بناتے ہوئے اس کے چند پتے قہوہ میں ابال لیں تو چاۓ کو چینی کی ضرورت نہیں رہتی
اب بات کرتے ہیں اس کے پودے کو لگانے کے بارے میں
اس کے بہترین بیج ہمارے پاس دستیاب ہیں.. فی پیکٹ 40 سے 50 بیج ہوتے ہیں
اج کل بہترین وقت شروع ہے بیج لگانے کا کیونکہ یہ آگے گرمیوں میں پودا بڑھتا ہے.. کوئی بھی پانچ انچ کا مٹی کا گملہ لے لیں یا کوئی ڈسپوزیبل کپ
50 فیصد مٹی اور 50 فیصد ریت کی ایک تہ لگائیں.. اوپر سے مٹی برابر کر کے بیج بکھیر دیں..
اور پانی سے ہلکا پھلکا شاور کرتے رہیں روزانہ
بارش ہونے کی صورت میں یا درجہ حرارت گرنے کی صورت میں شاپر سے اوپر سے کور کر دیں
10 سے 15 دن کے اندر چھوٹے چھوٹے پودے نمودار ہونے لگ جائیں گے انشاءاللہ
پنیری تیار ہوتے ہی بڑے گملوں( 10 انچ)کے اندر ایک ایک پودا شفٹ کر دیں… جب درجہ حرارت 30 تک ہو تو مکمل دھوپ چاہیے لیکن اس سے زیادہ درجہ حرارت ہونے پر چھاؤں میں رکھیں
مٹی نم ہونی چاہیے ہفتے میں دو دفعہ پانی دیں