No products in the cart.
اب آتے ہیں اسٹرابری کے رنرز یا پنیری کی طرف
اسٹرابری کو پھلنے پھولنے کے لیے 25 سے 10 سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت اور دھوپ درکار ہوتی ہے۔ یہ منفی 5 سینٹی گریڈ تک سردی برداشت کرلیتی ہے اور دھند یا کہرے میں بھی اسے کوٸ نقصان نہیں پہنچتا۔
آپ کو جب پنیری مل جاۓ تو اس کی حالت کے مطابق چھ سے بارہ گھنٹے یا چوبیس گھنٹے تک پانی میں رکھ دیں۔ اس کے بعد چھوٹی قینچی سے اس کے مردہ پتے کاٹ دیں لیکن اس کے پتوں کے درمیان موجود crown کو نقصان نہ پہنچے۔ کثاٸ چھثاٸ کے بعد شام کے اوقات میں پنیری کو گملے یا زمین میں منتقل کردیں اور تین سے سات دن تک دھوپ سے بچاٸیں۔ دوسرے دن ہی آپ کو پنیری کی حالت مستحکم ہوتی ہوٸ محسوس ہوگی۔ لیکن پودے کو اپنے بل بوتے کھڑے ہونے کے لیے ایک ہفتہ ضرور دیں۔ مٹی میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ اسٹرابری کی جڑیں بہت زیادہ گہراٸ میں نہیں جاتیں اس لیے اسے آپ سبزی والے پلاسٹک کریٹ میں باآسانی لگاسکتے ہیں۔ ایک کریٹ میں چھ سے آٹھ پودے کافی ہیں۔ پھول اور پھل کہرے یا دھند ختم ہونے کے بعد شروع ہوں گے۔ اس لیے موسم موزوں ہوتے ہی رنرز لگالیں تاکہ کہرے کے ختم ہونے تک اس کی زیادہ سے زیادہ نشوونما ہوسکے اور زیادہ سے زیادہ پھل لگ سکے۔ جب بات پھل کی ہورہی ہے تو یہ بھی بتاتا چلوں کہ ایک عام پودا شروع سے آخر تک 400 گرام تک پھل دیتا ہے۔ اس طرح آپ اپنی ضرورت کے حساب سے یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ آپ کو کتنے رنرز کی ضرورت ہوگی۔
پھل کو پانی میں یا مٹی میں گرنے سے بچاٸیں۔